منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
علامہ شکیل ثانی منہاج القرآن جاپان کے زیر اہتمام محفل میں خطاب کر رہے ہیں

جاپان وہ ملک ہے جہاں بدھ مت اور اسکے پیروکار ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ جنوبی ایشیائی ملک ہونے کے ناطے اسے اہم حیثیت حاصل ہے۔ قومی ترقی کے لحاظ سے جاپان کا شمار دنیا کے مضبوط ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ جاپان میں منہاج القرآن کا کام بہت پہلے شروع ہو گیا تھا۔

شیخ الاسلام کے دورہ جات

شیخ الاسلام ماضی میں جاپان کے متعدد دورہ جات کر چکے ہیں۔ 5 فروری 1993ء کو جاپان کے دورہ پر روانہ ہو گئے یہاں قیام کے دوران آپ نے دعوتی مصروفیات میں شرکت کی۔

اکتوبر 1994ء کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جاپان کے دورہ پر روانہ ہوئے۔ اس دورہ میں آپ نے بدھ مت کے پیروکاروں سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں ٹوکیو کے مشہور ہال ”ہکی فنف Hiki Funf“میں آپ نے خشیت الہیٰ کے موضوع پر خطاب کیا بعد ازاں گنی کے ”شگیرا ہال“میں بھی آپ کا خطاب ہوا۔ گنی کے شہر کو منی پاکستان بھی کہا جاتا ہے کیونکہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد یہاں آباد ہے لہذا وہاں پر مقیم پاکستانیوں نے آپ کو بھرپور عقیدت سے نوازا۔ یہاں سٹی سیکائی کے رفقاء و اراکین نے منہاج القرآن کے تعاون سے 82 ملین جاپانی ین کی کثیر رقم سے مسجد کی تعمیر کےلئے جگہ خریدی گئی ہے۔

علامہ رمضان قادری ماضی میں مشنری امور کے فروغ کےلئے جاپان کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ علامہ حافظ نذیر احمد خان صاحب بھی حال ہی میں جاپان کے تنظیمی و دعوتی دورے پر تھے جبکہ علامہ حافظ نعیم مصطفٰی جاپان میں مستقل طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

موجودہ تنظیم

ذیلی تنظیمات

اسلامک سنٹرز

جاپان میں منہاج القرآن کے دو کمیونٹی سنٹرز ہیں جن میں ایک ٹوکیو اور دوسرا گماگین میں ہے، ان سنٹرز پر مشن کا کام کامیابی سے جاری و ساری ہے۔

خصوصیات

اعزازات

اہم شخصیات

رابطہ