تاثرات : ملک محمد معراج خالد
پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے کہ وہ کتنی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ میں نے ان کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور تعلیمی سلسلوں کا ایک طویل نیٹ ورک دیکھا ہے چونکہ میں خود بھی بلواسطہ طور پر تعلیم سے وابستہ ہوں اور تعلیمی میدان میں پیش رفت کرنے والی کوئی بھی شخصیت میرے مشاہدے سے نہیں بچ سکی، اس لئے طاہرالقادری پر میری بڑی گہری نظر رہی ہے۔ ان کی تحریک منہاج القرآن نے جس طرح اندرون ملک اور بیرون ملک اسلام کے بہترین رول ماڈل کو پیش کیا ہے اور تعلیمی میدان میں جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جو سلیبلس اور کورس متعارف کروائے ہیں، بلاشبہ وہ آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو اسلامی اور جدید تعلیم کی اشد ضرورت ہے، نجی تعلیمی اداروں میں منہاج القرآن کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں اورطاہرالقادری چونکہ اس تحریک کے بانی ہیں اس لئے تمام تر کریڈٹ بھی انہیں ہی جاتا ہے۔