تاثرات : سید حیدر فاروق مودودی
اگست 1990ء میں ماہنامہ منہاج القرآن کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت کے حوالے سے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر طاہرالقادری کا دیت کے مسئلہ پر جرات مندانہ موقف اور علمی کردار سامنے آیا تو میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ یہ آدمی کچھ منفرد کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دین کے اصل تصورات جو کہ اب دھندلا چکے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کا اصل چہرہ مخلوق خدا کے سامنے لایا جائے، میں سمجھتا ہوں کہ آج کے اس دور میں یہ عظیم اور اہم کام صرف پروفیسر طاہرالقادری ہی کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک پرعزم اور اعلیٰ صلاحیتوں کی مرقع شخصیت ہیں ان کا علمی مقام اس بات کی ضمانت ہے کہ اسلام کی اصل روح اور اصل چہرے کو دکھا سکتے ہیں۔ عام طو رپر دینی تحریکیں فرقہ بندی کا شکار ہوتی ہیں لیکن تحریک منہاج القرآن میں فرقہ بندی نہیں ہے اور نہ ہی یہ اپنے پروگرام سے اختلاف رکھنے والوں پر کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں اور اس تحریک کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے فروعی جھگڑوں میں نہیں پڑتے میں سمجھتا ہوں کہ یہ کامیابی کی بہت بڑی دلیل ہے۔