تاثرات : حضرت پیر سید محمد انوار اشرف اشرفی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پیر صاحب نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر لالہ موسیٰ کے دورہ کے موقع پر اپنے تحریری تاثرات میں فرمایا کہ آج مورخہ23 نومبر 1992ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں آنے کا موقع ملا اور یہاں کے منتظمین و اراکین سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور مختلف موضوع پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ادارہ پر موثر طورپر دین اسلام کی بھر پور خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس تحریک کو ترقی کی شاہراہ پر اس طرح گامزن فرمائے اور اس ادارہ کے بانی کو تمام مخالفین اور حاسدین سے محفوظ فرمائے آمین۔