تاثرات : جسٹس آیت اللہ حسن رضا غدیری
Jump to navigation
Jump to search
اپریل 2005ء میں ادارہ منہاج القرآن برلن جرمنی میں جسٹس آیت اللہ حسن رضا عزیزی انجمن جعفریہ کے وفد کے ہمراہ وزٹ پر تشریف لائے سنٹر میں قائد محترم کی کتب وکیسٹس کے سٹال دیکھے اور دیگر انتظامی دفاتر کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالم اسلام کو بین الاقوامی سطح پر درپیش چیلجز کا مقابلہ کرنے کے لئے جس عظیم تحریک کا آغاز کیا ہے وہ ایک عظیم کارنامہ ہے۔ ان کے جملہ خطاب، تصنیفات فروغ دین کے لئے انتہائی موثر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرطاہرالقادری صاحب کی کتب ذبح عظیم، فلسفہ شہادت امام حسین، مرج البحرین فی مناقب الحسنین، القوم المعتبر فی امام المنتظر اور دیگر کتب کا مطالعہ کرنے کے لئے اہل تشیع کو خصوصی تلقین ور تاکید فرمائی۔ (اتحاد بین المسلمین)