المنہاج السوی من الحدیث النبوی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
Minhaj-us-savi.jpg

گزشتہ ادوار میں متعدد علماے اسلام اور ائمہ کرام نے مختلف موضوعات پر احادیث مبارکہ کی جمع و ترتیب کا کام سرانجام دیا جو جزواً ایمانیات، عبادات، احکامات الٰہیہ اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مناقب و فضائل کے بیان سے متعلق تھا۔ اس ضمن میں خطیب تبریزی کی ”مشکوٰۃ المصابیح“، امام منذری کی ”الترغیب والترہیب من الحدیث الشریف“، امام نووی کی ”ریاض الصالحین“ اور امام دمیاطی کی ”المتجر الرابح فی ثواب العمل الصالح“ کا نام سرفہرست ہے جو صدیوں قبل منظر عام پر آئیں۔ دور حاضر میں یہ منفرد اعزاز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو حاصل ہوا، جنہوں نے عصری تقاضوں کے مطابق عقائد و اعمال، احکام دین، عبادات و مناسک، آداب و مناقب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اخلاص و خشیت سے متعلق اور متفرق موضوعات پر ”المنہاج السوی من الحدیث النبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ کے عنوان سے احادیث کا ایک جامع مجموعہ مرتب کیا، جو FMRi کے زیر اہتمام شائع ہوا۔ اس کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:

ذاتی اوزار
Variants
ایکشنز
بنیادی روابط
خصوصی روابط
دیگر زبانوں میں
بیرونی روابط