ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تحریک منہاج القرآن کے موجودہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مارچ 2003ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے PhD کرنے کے بعد شیخ الاسلام کے حکم پر پاکستان آئے اور بطور ناظم اعلیٰ تحریک کی ذمہ داری پر فائز ہوئے۔

خاندانی پس منظر

تعلیمی پس منظر

  • فیڈرل بوائز سکینڈری سکول نمبر 6 اسلام آباد سے میٹرک کیا
  • اسلام آباد کالج فاربوائز سے ایف ایس سی ( پری انجینئرنگ)
  • قائداعظم یونیوسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنسز .
  • آکسفورڈ (برطانیہ) سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنسز
  • آکسفورڈ (برطانیہ) سے فل سکالر شپ پر پی ایچ ڈی ۔

تحریکی وابستگی

باقاعدہ تنظیمی و تحریکی زندگی کا آغاز 89ء میں یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے شمولیت حاصل کرکے کیا.

موجودہ خدمات

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل

سابقہ خدمات

1990 میں یوتھ لیگ کے صدر کی ذمہ داری ملی اس دوران 90ء کی الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیا . 93ء کے شروع میں قائد محترم نے مرکز میں بطور PA بلالیا۔ جب جاب مل گئی تو 10 ماہ بعد قائد محترم کی اجازت سے ناظم تحریک اسلام آباد کی ذمہ داری تفویض ہوئی۔ پھر بطور ناظم تحریک کشمیر، ہزارہ اور پنڈی ڈویژن میں بھرپور دورہ جات کئے۔ ڈویژن کی تنظیم سازی ہوئی تو ڈویژن میں لے لیا گیا۔ اس دوران MSC مکمل کرکے مارچ 98ء میں بیرون ملک چلا گیا۔ قائد محترم نے وہاں سپریم کونسل میں ممبر کی حیثیت سے شامل فرمایا اور جب برطانیہ میں نیشنل ایگزیکٹو کونسل بنی تو مجھے اس کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔

اعزازات

کارکنوں کے لئے پیغام

موجودہ ظالمانہ انتخابی عمل سے ناطہ توڑنے کے بعد تحریکی دعوت کے عمل میں تیزی پیدا ہوئی ہے ۔ مگر لوگوں کو تحریک سے متعارف کروانا اور انہیں کارکن بنانا یہ ہمارے کارکنوں اور تنظیمات کا کام ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہے اگر ہم طے شدہ منصوبہ جات پر عمل کریں۔ دعوت کو پھیلائیں اور مشن کا پیغام Door to Door پہنچائیں پھر ان لوگوں کو Trace Out کریں جو تحریک اور مشن کے ساتھ مکمل وابستگی قائم رکھ سکتے ہیں اور ان کے ذہنوں کو مصطفوی انقلاب کے لئے تیار کریں۔


یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔