عرفان القرآن سنٹر

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 11:05، 10 مئی 2009ء از منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) (←‏نیا صفحہ)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان القرآن سنٹر کے نام سے خواتین کے لئے تعلیمی و تربیتی مرکز، جہاں خواتین کو علوم شریعہ سے مکمل آگاہی دی جاتی ہے اور ان کے قلوب و اذھان کی تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت دی جاتی ہے۔ خواتین کو باعمل بنانے کے لئے عملی تربیت کا بھی انتظام ہوتا ہے۔

مقاصد

  • انفرادی، اجتماعی اور قومی زندگی میں علوم شریعہ کا فروغ
  • قرآن اور صاحب قرآن سے حبی اور عملی تعلق پیدا کرنا
  • قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام فہم انداز میں خواتین تک پہنچانا
  • خواتین کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنا

منفرد خصوصیات

  • علوم التجوید
  • علوم القرآن
  • علوم الحدیث
  • علوم الفقہ
  • زبان اورعربی گرائمر

تربیتی لائحہ عمل

طالبات کے لئے مختلف مواقع پر تربیتی لیکچرز، ورکشاپس، دورہ حدیث اور دورہ قرآن کا انعقاد کیا جائے گا۔

کورس کا دورانیہ

  • 6 ماہ
  • 1 سال

اکیڈمک کونسل

محترم شیخ الحدیث معراج الاسلام، محترم پروفیسر نواز ظفر، محترم ڈاکٹر علی اکبر قادری، محترم ظہور اللہ الازھری، محترم غلام مرتضیٰ علوی، صاحبزادہ محترم ظہیر نقشبندی، محترم حافظ سعید رضا بغدادی، محترم فیض اللہ بغدادی، محترمہ فرح ناز، محترمہ راہعہ علی، محترم فاطمہ مشہدی تمام کورس اعلی تعلیم یافتہ فارن کو الیفائیڈ اساتذہ کی زیر نگرانی ہو گا۔

اللہ تبارک و تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ اس نے ہمیں قرآن فہمی کا موقع عطا فرمایا۔ آئیے! اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآن حکیم اور علوم شریعہ کا فہم حاصل کریں اور قرآن حکیم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے ایمان کو اجالا بخشیں۔

رابطہ

مرکزی رابطہ آفس

نظامت دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ

365۔ ایم ماڈل ٹاؤن لاہور

Ph : 042-111-140-140 Fax : 042-5168184