"سیرۃ الرسول" کے نسخوں کے درمیان فرق
Jump to navigation
Jump to search
منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) |
(کوئی فرق نہیں)
|
تجدید بمطابق 09:32، 22 اپريل 2009ء
عصر حاضر کی عظیم اجتہادی کاوش سیرۃ الرسول کے موضوع پر اردو زبان میں لکھی گئی سب سے بڑی تصنیف ہے۔ اس معرکہ آراء کتاب کی دس جلدیں منظر عام پر آچکی ہیں جو کہ درج ذیل امتیازی خصوصیات کی حامل ہیں:
- ”سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ڈوبی ہوئی ایسی تحریر ہے، جو دلوں میں اﷲ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب اور تعظیم پیدا کرتی ہے۔
- یہ آقاے دوجہان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق غلامی کو پھر سے بحال کرنے کا نظام العمل ہے۔
- غیر مسلم مفکرین کے اعتراضات کا علمی اور فکری سطح پر مدلل جواب اور اسلام کے ثقافتی، نظریاتی اور فکری پس منظر کا حقیقی ابلاغ ہے۔
- دور حاضر میں معاشرتی و قومی سطح پر مسائل کا حل ہے۔
- عام فہم علمی دلائل کا خزینہ ہے، جو قاری کے علمی و فکری الجھاؤ کو دور کرتی ہے۔
- جدید ذہن کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات مہیا کرتی ہے۔