منہاجینز
منہاجین کی جمع منہاجینز ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے فارغ التحصیل طلبہ سے متعلقہ معاملات کے لئے اس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ محترم نعیم انور نعمانی اس فورم کے پہلے صدر تھے۔ ان کی خدمات کے پیش نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں بابائے منہاجینز کے خطاب سے نوازا۔
بنیادی طور پر منہاجینز کی اصطلاح کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل طلباء کے لئے وجود میں آئی، جس میں بعد ازاں منہاج یونیورسٹی کے دیگر کالجز کے پوسٹ گریجویٹ سطح کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو بھی شامل کر لیا گیا۔