ڈاکٹر غلام محمد قمر الازھری
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے سیشن 1994ء کے فارغ التحصیل ڈاکٹر حافظ غلام محمد قمر (منہاجین) نے جامعہ الازہر مصر سے ڈاکٹریٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے تحقیقی مقالہ کا موضوع ’’مراعات الخروج من الخلاف فی الفقہ الاسلامی‘‘ یعنی (اسلامی فقہ میں اختلاف سے خروج کی رعایت) تھا۔
ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری اس سے قبل جامعہ الازہر مصر سے ہی فقہ کے موضوع پر ایم فل کر چکے ہیں۔ جامعہ الازہر میں تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ ’’ریڈیو آف قاہرہ مصر‘‘ میں Broad Caster اور ’’الشمس یونیورسٹی قاہرہ‘‘ میں لیکچرار کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔