"ڈاکٹر رحیق احمد عباسی" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سطر 12: سطر 12:
  
== تحریکی وابستگی ==
 
== تحریکی وابستگی ==
دسمبر 88ء میں ہونے والے ایک درس قرآن نے میرے دل کی کایا پلٹ دی اور مجھ پر آشکار ہوا کہ حضور قائد محترم صرف دینی شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک عظیم انقلابی لیڈر بھی ہیں اور جملہ مسائل حیات کے حل کا جامع اور ہمہ گیر منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔ باقاعدہ تنظیمی و تحریکی زندگی کا آغاز 89ء میں یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے شمولیت حاصل کرکے کیا.
+

==  موجودہ خدمات ==
 
==  موجودہ خدمات ==
 
  ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل
 
  ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل

تجدید بمطابق 18:45، 8 دسمبر 2009ء

تحریک منہاج القرآن کے موجودہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا تعلق مری کے ایک گاؤں سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مری ہی میں حاصل کی جبکہ فیڈرل بوائز سکینڈری سکول نمبر 6 اسلام آباد سے میٹرک کیا اور ہمیشہ اپنی کلاس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد اسلام آباد کالج فاربوائز سے ایف ایس سی ( پری انجینئرنگ) میں کی۔ قائداعظم یونیوسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنسز کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جس کے بعد جزوی سکالر شپ پر آکسفورڈ (برطانیہ) اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے گئے اور امتیازی نمبروں کے ساتھ ایم ایس سی کمپیوٹر سائنسز میں مکمل کیا تو یونیورسٹی نے انکی کارکردگی کی بنیاد پر PhD کے لئے سکالر شپ آفر کی اور وہ فل سکالر شپ پر پی ایچ ڈی کے لئے منتخب ہوئے۔ پی ایچ ڈی کے دوران وہ کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ میں ٹیچنگ بھی کرتے رہے اور یونیورسٹی سے باقاعدہ اعزازیہ حاصل کرتے رہے۔ مارچ 2003ء میں انہوں نے PHD کا مقالہ جمع کروایا تو قبلہ قائد محترم کے حکم پر بطور ناظم اعلیٰ تحریک مرکز میں تشریف لائے۔

خاندانی پس منظر

تعلیمی پس منظر

ابتدائی تعلیم مری میں حاصل کی جبکہ

  • فیڈرل بوائز سکینڈری سکول نمبر 6 اسلام آباد سے میٹرک کیا
  • اسلام آباد کالج فاربوائز سے ایف ایس سی ( پری انجینئرنگ)
  • قائداعظم یونیوسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنسز .
  • آکسفورڈ (برطانیہ) سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنسز
  • آکسفورڈ (برطانیہ) سے فل سکالر شپ پر پی ایچ ڈی ۔

تحریکی وابستگی

دسمبر 88ء میں ہونے والے ایک درس قرآن نے میرے دل کی کایا پلٹ دی اور مجھ پر آشکار ہوا کہ حضور قائد محترم صرف دینی شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک عظیم انقلابی لیڈر بھی ہیں اور جملہ مسائل حیات کے حل کا جامع اور ہمہ گیر منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔ باقاعدہ تنظیمی و تحریکی زندگی کا آغاز 89ء میں یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے شمولیت حاصل کرکے کیا.

موجودہ خدمات

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل

سابقہ خدمات

1990 میں یوتھ لیگ کے صدر کی ذمہ داری ملی اس دوران 90ء کی الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیا . 93ء کے شروع میں قائد محترم نے مرکز میں بطور PA بلالیا۔ جب جاب مل گئی تو 10 ماہ بعد قائد محترم کی اجازت سے ناظم تحریک اسلام آباد کی ذمہ داری تفویض ہوئی۔ پھر بطور ناظم تحریک کشمیر، ہزارہ اور پنڈی ڈویژن میں بھرپور دورہ جات کئے۔ ڈویژن کی تنظیم سازی ہوئی تو ڈویژن میں لے لیا گیا۔ اس دوران MSC مکمل کرکے مارچ 98ء میں بیرون ملک چلا گیا۔ قائد محترم نے وہاں سپریم کونسل میں ممبر کی حیثیت سے شامل فرمایا اور جب برطانیہ میں نیشنل ایگزیکٹو کونسل بنی تو مجھے اس کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ 

اعزازات

کارکنوں کے لئے پیغام

موجودہ ظالمانہ انتخابی عمل سے ناطہ توڑنے کے بعد تحریکی دعوت کے عمل میں تیزی پیدا ہوئی ہے جس کے ذریعے ہمیں Image Building میں مدد مل رہی ہے۔ مگر لوگوں کو تحریک سے متعارف کروانا اور انہیں کارکن بنانا یہ ہمارے کارکنوں اور تنظیمات کا کام ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہے اگر ہم طے شدہ منصوبہ جات پر عمل کریں۔ دعوت کو پھیلائیں اور مشن کا پیغام Door to Door پہنچائیں پھر ان لوگوں کو Trace Out کریں جو تحریک اور مشن کے ساتھ مکمل وابستگی قائم رکھ سکتے ہیں اور ان کے ذہنوں کو مصطفوی انقلاب کے لئے تیار کریں۔

یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔