"منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سطر 30: سطر 30:
  
== بیرون ملک ==
 
== بیرون ملک ==
[[تحریک منہاج القرآن]] کے ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز ([[نظامت امور خارجہ]]) کے تعاون سے [[نظامت ویلفیئر]] ([[تحریک منہاج القرآن]]) اس وقت پاکستان سے باہر 35 ممالک میں کام کر رہی ہے۔ اس وقت دنیا کے چار براعظموں امریکہ، جنوبی امریکہ، ایشیاء اور یورپ میں منہاج القرآن کے تحت ویلفیئر کا کام جاری ہے۔ بیرون ملک منہاج القرآن کے تحت مسلمانوں کی نوجوان نسلوں کی تربیت اور راہنمائی کےلیے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں۔ جس میں نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت و تعلیمات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ دیار غیر میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل میں نوجوانوں کو عملی طور پر شریک کیا جاتا ہے۔ بیرون ملک فوت ہو جانے والوں کی میتوں کو ان کے ملکوں میں پہنچانے کےلیے منہاج القرآن نے خصوصی انتظامات کیے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں نظامت ویلفیئر ([[تحریک منہاج القرآن]]) کے جاری منصوبہ جات کےلیے مالی وسائل کی فراہمی میں منہاج القرآن کے بیرون ملک ممبران کا ہمیشہ اہم اور نمایاں کردار ہوتا ہے۔  
+

[[تصویر:MWF Embolence.jpg|left]]
 
== وسائل کہاں سے آتے ==
 
== وسائل کہاں سے آتے ==
 
[[ نظامت ویلفیئر]] ([[تحریک منہاج القرآن]]) نے ابتدائی دن سے کسی ملکی یا غیر ملکی ایجنسی، فلاحی ادارے، حکومت یا حکومتی ادارے سے اپنے منصوبہ جات کےلیے فنڈز نہیں لیے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور ممبران ہی اس کے منصوبہ جات کےلیے فنڈز فراہم کرتے ہیں خصوصی طور پر پاکستان سے باہر منہاج القرآن کی تنظیمات اورافراد اس کے وسائل کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔
 
تجدید بمطابق 17:46، 3 نومبر 2009ء

MWF Truks.jpg

تحریک منہاج القرآن کے تحت جاری فلاحی منصوبہ جات کی تکمیل اور سماجی بہبود کے میدان میں جدوجہد کے لئے اکتوبر 1989ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا، جو بلا امتیاز رنگ و نسل اور جنس و مذہب ہمہ وقت خدمت انسانیت کے لئے مصروف عمل ہے۔

قیام کا مقصد

تحریک منہاج القرآن کے "نظریہ دعوت اوراسلام کے معاشرتی خدوخال" میں یہ چیز نمایاں ہے کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک وہ اس معاشرے کے پسے ہوئے طبقات اور افراد کو شعوری طور پر انقلاب کےلیے تیار نہیں کرتی اور جس قدر ممکن ہو سکے ان کی محرومیوں اور مجبوریوں کے خاتمہ کےلیے عملی کاوش نہیں کرتی۔

قائد انقلاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے محروم اور مجبور طبقات کی ہر ممکن مدد کےلیے نظامت ویلفیئر (تحریک منہاج القرآن) کی بنیاد رکھی اور اس کے قیام کا بنیادی مقصد اور فلسفہ یہ ہے کہ تمام انسانوں کے اندر انسانی ہمدردی کے جذبہ کو فروغ دیا جائے۔ باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کی جائے اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر ایک حقیقی اسلامی معاشرے کی تشکیل کےلیے ایک عملی جدوجہد کی جائے۔ جس کے تحت ایسے منصوبہ جات کا آغاز کیا جائے۔ جن سے عوام الناس کی فلاح ہو سکے۔

نعرہ

ہمارا عزم ہمارا کام تعلیم، صحت، فلاح عام

بنیادی اہداف

MWF Medical.jpg
  • ملک گیر سطح پر با مقصد، معیاری اور سستی تعلیم کا فروغ۔
  • صحت کی بنیادی ضروریات سے محروم افراد کےلیے معیاری اور سستی طبی امداد کی فراہمی۔
  • خواتین کے حقوق اور بہبود کے منصوبہ جات کا قیام۔
  • بچوں کے بنیادی حقوق اور بہبود کے منصوبہ جات کا قیام۔
  • یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت اور رہائش کا بہترین بندوبست کرنا۔
  • قدرتی آفات میں متاثرین کی بحالی۔
  • بنیادی انسانی حقوق کے شعور کی بیداری کی عملی کوشش کرنا۔
  • بیت المال کے ذریعے مجبور اور حقدار لوگوں کی مالی امداد۔

تحریک کا بنیادی فلسفہء فلاح وبہبود

مختلف ادوار میں فلاحی خدمات سرانجام دینے کےلیے مختلف نظریات پیش کیے گئے۔ جن میں سے ایک نظریہ "مسائل کا فوری حل" جس کے تحت مسائل میں گھرے ہوئے فرد کی مدد اس طریقہ سے کی جائے کہ اس کو اپنے مسائل کا فوری حل مل جائے۔ مثلاً کسی بھوکے کو کھانا کھلانا اور کسی زخمی شخص کو فوراً مرہم پٹی کرنے کو سماجی خدمت سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ دوسرے نظریہ "مسائل کا مستقل حل" کے مطابق کسی بھوکے کو کھانا کھلانے سے بہتر ہے کہ اس کو مچھلی پکڑنا سکھا کر کانٹا خرید دیا جائے۔ کسی زخمی کی مرہم پٹی کے ساتھ ساتھ اس کو مرہم پٹی کا طریقہ سکھا دیا جائے تاکہ وہ خود اپنی بھوک مٹانے اور مرہم پٹی کرنے کے قابل ہو سکے جبکہ تحریک منہاج القرآن نے تیسرا نظریہ "مسائل کا مستقل حل اور ان میں کمی" پیش کیا ہے۔ جس کے تحت کسی بھوکے کو مچھلی پکڑنے کا طریقہ تو ضرور بتایا جائے مگر اس کے ساتھ اس کی بھوک کے اسباب کو سمجھا جائے۔ ان اسباب سے اس بھوکے کو آگاہ کیا جائے اور معاشرتی نظام کی جس خرابی کی وجہ نے اسے بھوک کا شکار کیا ہے۔ اس کی اصلاح کی عملی کاوش کےلیے تیار کرنا تاکہ اگر آج کسی ایک کو بھوک کی وجہ سے ہاتھ پھیلانے پڑے ہیں تو معاشرتی عدم توازن کی وجہ سے کسی دوسرے اور بعد میں تیسرے فرد کو ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں اور اس طرح شعور کی بیداری سے غریب عوام کے مسائل میں کمی واقع ہو۔

تنظیمی سطحیں

نظامت ویلفیئر (تحریک منہاج القرآن) اس وقت پاکستان اور بیرون ملک بیک وقت کام کر رہی ہے۔

بیرون ملک

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز (نظامت امور خارجہ) کے تعاون سے نظامت ویلفیئر (تحریک منہاج القرآن) اس وقت پاکستان سے باہر 35 ممالک میں کام کر رہی ہے۔ اس وقت دنیا کے چار براعظموں امریکہ، جنوبی امریکہ، ایشیاء اور یورپ میں منہاج القرآن کے تحت ویلفیئر کا کام جاری ہے۔ بیرون ملک منہاج القرآن کے تحت مسلمانوں کی نوجوان نسلوں کی تربیت اور راہنمائی کےلیے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں۔ جس میں نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت و تعلیمات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ دیار غیر میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل میں نوجوانوں کو عملی طور پر شریک کیا جاتا ہے۔ بیرون ملک فوت ہو جانے والوں کی میتوں کو ان کے ملکوں میں پہنچانے کےلیے منہاج القرآن نے خصوصی انتظامات کیے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں نظامت ویلفیئر (تحریک منہاج القرآن) کے جاری منصوبہ جات کےلیے مالی وسائل کی فراہمی میں منہاج القرآن کے بیرون ملک ممبران کا ہمیشہ اہم اور نمایاں کردار ہوتا ہے۔

وسائل کہاں سے آتے

نظامت ویلفیئر (تحریک منہاج القرآن) نے ابتدائی دن سے کسی ملکی یا غیر ملکی ایجنسی، فلاحی ادارے، حکومت یا حکومتی ادارے سے اپنے منصوبہ جات کےلیے فنڈز نہیں لیے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور ممبران ہی اس کے منصوبہ جات کےلیے فنڈز فراہم کرتے ہیں خصوصی طور پر پاکستان سے باہر منہاج القرآن کی تنظیمات اورافراد اس کے وسائل کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

پاکستان کے اندر فنڈز جمع کرنے کےلیے درج ذیل ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں۔

  • قربانی کی کھالوں کی ملک گیر مہم
  • زکوٰۃ اکٹھا کرنے کی ملک گیر مہم
  • عمومی عطیات (Donations)
  • خصوصی عطیات (کسی پراجیکٹ کےلیے)

وضاحت ادارہ منہاج القرآن پاکستان کے آئین کے مطابق ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اور قانون کے مطابق ہر سال اس کے اکاؤنٹس کا باضابطہ آڈٹ کروایا جاتا ہے۔ منہاج القرآن کو دیئے گئے عطیات کا باضابطہ حساب اور ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔

ملک پاکستان یا پاکستان سے باہر جس سطح پر بھی خدانخواستہ کو ئی قدرتی آفت آتی ہے تو نظامت ویلفیئر (تحریک منہاج القرآن) اس قدرتی آفت کے متاثرین کی بحالی اور امداد کےلیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

{{#display_point:coordinates=55.7557860, 37.6176330}}