تاثرات : علامہ عبدالتواب صدیقی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

قبلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا دروس قرآن کا لامتناہی سلسلہ ان کی اولین پہچان ہے۔ میرے نزدیک اللہ رب العزت اپنے دین کا کام قرآن و حدیث کی خدمت کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری سے لینا چاہتا ہے اور میں یقین سے کہتا ہوں کہ ڈاکٹرصاحب کے دروس قرآن کے حلقہ جات آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسندیدہ حلقہ ہیں، تجدید دین کے مشن کو آگے لے جانے کے لئے اللہ تعالی نے اس دور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو یہ توفیق عطا فرمائی ہے ۔ اسی لئے انہوں نے ترجمہ قرآن مکمل فرمایا ہے ۔ ان شاء اللہ ترجمہ عرفان القرآن سے ہر خاص مفاہیم قرآن سے مستفید ہو گا۔

اللہ تعالی علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو مزید فہم و ادراک عطا فرمائے ان کے علم وعمل میں برکتیں عطا فرمائے انہیں خدمت قرآن کی مزید توفیق بخشے اور پوری دنیا میں منہاج القرآن کا بول بالا ہو اور مسلمانوں کا ہر بچہ ان کے علم سے مستفیدہو۔