تاثرات : خواجہ محمد جنید
تحریک منہاج القرآن اس دور میں دین اسلام کے عالمگیر فروغ اشاعت کا جو کام کر رہی ہے وہ لائق صد تحسین ہے۔ اس کی سارا کریڈٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو جاتا ہے جن کی روشن خیال فکر و سوچ نے ہم جیسے لوگوں کو بھی ایک ملاقات ہی میں اپنا گرویدہ بنا لیا۔ دین اسلام کی گرتی اخلاقی و روحانی اقدار کو شیخ الاسلام نے نہ صرف ازسر نو زندہ کیا بلکہ انہوں نے اپنی شبانہ روز محنت اور کاوشوں سے آج دنیا کے سامنے اسلام کو بطور دین امن متعارف کرایا ہے۔ ان کا یہ پیغام امن و آشتی اور چراغ علم و معرفت آج دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ مجھے اس بات پر بھی بجا طور پر فخر ہے کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دیوانہ ہوں بلکہ تحریک منہاج القرآن کا لائف ممبر بھی ہوں۔ عالمگیر قیام امن اور فروغ اسلام کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جو جدید ذرائع استعمال کیے وہ صرف تحریک منہاج القرآن کا ہی خاصہ ہے۔ عالمی سطح پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جس انداز میں اسلام کے فروغ کے لیے اپنا پیغام پھیلا رہے ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا بلکہ آپ کی اس سوچ و فکر سے مسلم ایک بار پھر بام عروج حاصل کریگی۔ (ان شاء اللہ)