تاثرات : علامہ زبیر احمد ظہیر

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 15:20، 29 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: عرفان القرآن کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی نے اس دور فتن میں [[علامہ ڈاکٹ...)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

عرفان القرآن کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی نے اس دور فتن میں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو یہ عظیم سعادت اور توفیق دی کہ انہوں نے عرفان القرآن کے نام سے ایک ایسا ترجمہ قرآن حکیم کیا جس نے امت مسلمہ کو وحدت میں سمونے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج کے دور میں اس کی اشد ضرورت تھی۔ فرقہ واریت کی بلند وبالا دیواروں کو گرانے اور اتحاد امت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں یہ ترجمہ قرآن اہم کردار ادا کرے گا۔ اور اللہ تعالی نے یہ عظیم سعادت ڈاکٹر طاہرالقادری کو عنایت فرمائی ہے جس پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ میں نے اس ترجمہ کو بغور پڑھا ہے میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس میں ذرا بھر بھی ڈنڈی نہیں ماری بلکہ ترجمہ کرنے کا حق ادا کر دیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب اتحاد بین المسلمین کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں اور مسالک کے مابین اتحاد ویگانگت کی ان کی کوشش قابل ستائش ہے۔