ہانگ کانگ : منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 20:43، 26 جون 2010ء از Ajmalkhan558 (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام مورخہ 30 جولائی 2008ء کو کھوائی چُنگ میں عظیم الشان معرا…)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام مورخہ 30 جولائی 2008ء کو کھوائی چُنگ میں عظیم الشان معراجِ مصطفیٰ کانفرنس منعقدہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چنگ نے کیا تھا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ ایم آئی ایس باچہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانک کانگ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی اور دیگر قائدین تحریک بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ عوام کی کثیر تعداد بھی پروگراموں میں شریک تھی۔ نماز عشاء کے بعد کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے قاری عبد الرزاق نے حاصل کی۔ حافظ شیر افضل اعوان اور حافظ عدنان سیالوی نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔