پروفیسر محمد نواز ظفر

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 00:00، 8 جولائی 2010ء از عاصم (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: محترم جناب پروفیسر محمد نواز ظفر صاحب گذشتہ 27 سالوں سے تحریک منہاج القرآن میں خدمات سرانجام دے رہے ہ…)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

محترم جناب پروفیسر محمد نواز ظفر صاحب گذشتہ 27 سالوں سے تحریک منہاج القرآن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اُن چند شخصیات میں سے ہیں جو مشن کی ابتدا سے لیکر آج تک مشن کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

خاندانی پس منظر

  • آپ سن 1954ء میں ضلع سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے ایک گاؤں کمالہ میں پیدا ہوئے۔آپکا تعلق کسی علمی گھرانے سے نہیں تھا البتہ ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔علاقائی پسماندگی کا عالم یہ تھا کہ گاؤں میں ایک پرائمری سکول تک نہیں تھا۔

تعلیمی پس منظر

  • ابتدئی تعلیم گاؤں سے چار کلومیٹر دور واقع گاؤں رادھن میں حاصل کی۔
  • سن 1966ء میں گاؤں سے بارہ کلومیٹر دور ایک گاؤں احمد پور میں مڈل کا امتحان پاس کیا۔
  • مڈل کے بعد دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں داخلہ لیا۔جسکے پرنسپل حضور ضیاٰءالامت پیر محمدکرم شاہ الازہری رحمۃاللہ علیہ تھے۔وہاں پورے نصاب کی تکمیل میں دس سال صرف کیے۔جس کی تفصیلات ذیل میں موجود ہیں۔

تفصیلات

  • سن 1972ٰء میں میٹرک امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔
  • سن 1973ء میں سرگودھا بورڈ کی ادیب عربی کی امتحان میں بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی۔
  • سن 1975ء میں سرگودھا بورڈ کے ایف اے(B.A)کے امتحان میں بورڈ میں دوئم پوزیشن حاصل کی۔
  • سن 1977ء میں سرگودھا بورڈ کے فاضل عربی کے امتحان میں بورڈ میں دوئم پوزیشن حاصل کی۔
  • سن1978ء میں سرگودھا بورڈ میں ہی بی اے(B.A) کا امتحان پاس کیا۔

اسکے علاوہ تعلیم

  • سن1980ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(M.A) عربی کا امتحان پاس کیا۔فاضل عربی ہانے کی وجہ سے یونیورسٹی نے ماسٹر آف لینگویج (ایم او ایل) کی اعزازی ڈگری دی۔
  • سن1980ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(M.A) اسلامک سٹڈیز کا امتحان پاس کیا۔
  • سن2008ء میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔
  • اسلامک سٹڈیز پی ایچ ڈی(P.H.D) جاری ہے۔

تحریکی وابستگی

موجودہ خدمات

سابقہ خدمات

اعزازات

کارکنوں کے لئے پیغام