منہاج پروڈکشنز

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 12:31، 22 اپريل 2009ء از اندلسی (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: == ریکارڈنگ اینڈ پروڈکشن == پروڈکشن کا قیام تحریک کے ابتدائی دور میں ہی عمل میں لایا گیا تھا۔ ابتدا م...)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

ریکارڈنگ اینڈ پروڈکشن

پروڈکشن کا قیام تحریک کے ابتدائی دور میں ہی عمل میں لایا گیا تھا۔ ابتدا میں آڈیو ریکارڈنگ اور Coping جدید مشینری پر کی جاتی تھی، جو بیک وقت 15 آڈیوکیسٹس کو دوطرفہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ تھوڑے عرصہ بعد ویڈیو ریکارڈنگ اور Coping کا نظام بھی متعارف کروایا گیا۔اب ڈیجیٹل کیمرہ ریکارڈنگ، سی ڈیز ریکارڈنگ اور Coping انتہائی قیمتی کمپیوٹرز پر ماہرین کی زیرنگرانی ہوتے ہیں۔ اس شعبہ میں تقریباً 10 سے 15 افراد بڑی محنت اورجانفشانی سےکام کر رہے ہیں۔ قائد محترم کے تمام خطابات کی ریکارڈنگ، ڈاکومنٹری کی تیاری، ماسٹرکاپی کی حفاظت اور ترتیب کے علاوہ سیل سنٹر کی طرف سے موصول ہونے والی ہر طرح کی ڈیمانڈ کو پورا کرنا اس شعبہ کی ذمہ داری ہے۔اس وقت تک ہونے والے تمام خطابات کی ماسٹر کاپیوں کو ایک ترتیب سے محفوظ کیا گیا ہے۔