منہاج القرآن ریندی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 20:03، 26 جون 2010ء از Ajmalkhan558 (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری دو روزہ تنظیمی دورہ پر مورخہ 27 …)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری دو روزہ تنظیمی دورہ پر مورخہ 27 مئی 2010ء کو یونان پہنچے، اس موقع پر آپ کے ہمراہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔ مرکز منہاج القرآن ریندی میں وابستگان و رفقاء و عہدیداران کے ساتھ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش تقریباً 300 مرد و خواتین نے شرکت کی۔ تربیتی نشست کا آغاز حافظ محمد نواز (فاضل منہاج یونیورسٹی) کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت سجاد حسین قادری نے حاصل کی، نقابت کے فرائض صوفی عبیداللہ چشتی (ڈائریکٹر منہاج القرآں نیکیا) نے سرانجام دیئے۔