فرمودات قائد

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 15:03، 21 مئی 2010ء از اندلسی (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: == فرمودات قائد == *اسلام محض فکر کا نہیں عزم و ارادے کا نام ہے ۔ * ہر گناہ جرم نہیں، مگر ہر جرم گناہ ہے …)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

فرمودات قائد

  • اسلام محض فکر کا نہیں عزم و ارادے کا نام ہے ۔
  • ہر گناہ جرم نہیں، مگر ہر جرم گناہ ہے ۔
  • واسطہ رسالت کے بغیر ایمان باللہ مردود ہے ۔
  • عمل انفاق نہ صرف تزکیہ مال بلکہ تزکیہ نفس کا بھی باعث ہے ۔
  • اسلام محض علم کا نہیں عمل کا نام ہے ۔
  • نعت پڑھنا اور سننا حسن ایمان ہے ۔
  • وہ تلوار جو حق کے کردار سے عاری ہو ظلم ہے۔
  • مخفی عمل سب اعمال سے افضل ہے ۔
  • مقصد من میں اتر جائے تو بندہ مقصود خلائق بن جاتا ہے ۔
  • جمال خداوندی اور جمال مصطفوی ایک ہی حقیقت کے دو رخ ہیں۔
  • اسلام کی روح میں مشاورت اور جمہوریت کار فرما ہے۔
  • اجتماعی بود و باش کے تمام مظاہر میں فضول خرچی قومی زوال کا باعث ہے۔
  • گناہ سے نفرت کرو گنہگار سے نہیں۔
  • امت مسلمہ کی اکثریت کو گمراہ اور شرک خیال کرنا خود منافقانہ سوچ ہے۔