تاثرات : الشیخ السید یوسف ہاشم الرفاعی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 14:04، 29 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: الشیخ السیّد یوسف ہاشم الرفاعی نے ادارہ منہاج القرآن کویت کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ ...)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

الشیخ السیّد یوسف ہاشم الرفاعی نے ادارہ منہاج القرآن کویت کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدارت فرمائی اور اپنے صدارتی خطبہ میں فرمایا کہ ادارہ منہاج القرآن کے بانیالشیخ الدکتور محمد طاہرالقادری عالمی سطح پر اسلام کے فروغ و اِحیائے دین کے لئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ دکتور طاہرالقادری نے ادارہ منہاج القرآن کی بنیاد اور اَساس محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، محبت صحابہ، محبت اہل بیت، محبت اولیاء و صلحاء پر رکھی ہے۔ وہ عالم اسلام کے لئے قابل فخر سرمایہ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری بانی منہاج القرآن کی اتحاد ملت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری ایک نابغہ عصر روزگار شخصیت ہیں ۔ وہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے پوری امت اسلامیہ کے ترجمان اور اسلام کے ایک کامیاب وکیل ہیں۔