بیداری شعور طلبہ اجتماع

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا بیداری شعور طلبہ اجتماع 19نومبر2011ء صبح11بجے ناصر باغ لاہور میں منعقد ہوا، جو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا طلبہ اجتماع تھا۔ جس کا مقصد موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے طلبہ اور نوجوان کو اہم پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیسے لانی ہے۔ اور اس سیاسی کرپٹ نظام سے کیسے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ تاکہ اہل اور شفاف قیادت سامنے آ سکے اور ملک کو اس بحران سے نکالا جا سکے۔

ملک بھر سے ہزاروں طلبہ و طالبات نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کےاس بیداری شعور سالانہ طلبہ اجتماع میں شرکت کر کے کرپشن، جان توڑ مہنگائی، عدم انصاف، بے روزگاری اور فرسودہ نظام تعلیم کے حوالے سے مقتدر طبقات سے سوال کیا کہ آخر ایسا کب تک ہوتا رہے گا؟ ناصر باغ میں لاہور کی تاریخ کے بڑے طلبہ اجتماع کی تیاریاں ایک روز پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھیں ۔ طلبہ اور طالبات کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے گئے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری "پاکستان میں حقیقی تبدیلی کب اور کیسے" کے موضوع پر تاریخی خطاب کرکے لاکھوں طلبہ کو تبدیلی کا لائحہ عمل دیا ۔

بیداری شعور طلبہ اجتماع اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ طلبہ اور نوجوان ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے متحرک ہوچکے ہیں۔ طلبہ اجتماع minhaj.tv پر پوری دنیا میں براہ راست دیکھا گیا اس کے علاوہ اس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی اس طرح ملک اور بیرون ملک کے کروڑوں طلبہ اور نوجوان بھی بالواسطہ طور پر اس تاریخی اجتماع میں شریک تھے ۔ اجتماع میں شرکت کیلئے بلوچستان اور سندھ سے ہزاروں طلبہ لاہور پہنچ تھے ۔ ناصر باغ کو خیر مقدمی بینزز سے سجا دیا گیا ۔ بیداری شعور طلبہ اجتماع کیلئے خصوصی طور پر 5 فلوٹ بنائے گئے جو اجتماع سے قبل پورے لاہور میں گھومتے رہے۔