ماہنامہ منہاج القرآن
نظرثانی بتاریخ 09:25، 19 اپريل 2009ء از منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) (مجلہ منہاج القرآن بجانب ماہنامہ منہاج القرآن منتقل)
لاہور سے شائع ہونے والے ماہنامہ منہاج القرآن کی اشاعت کا آغاز 1980ء کی دہائی میں ہوا۔ یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، جو اس کے تمام باقاعدہ رفقاء کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور اسی بناء پر یہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک مقیم تارکین وطن تک بھی پہنچتا ہے۔
مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ امن عالم کے قیام، حقوق انسانی کے تحفظ بالخصوص حقوق نسواں سے متعلقہ مضامین بھی اس کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں یہ ماہنامہ گاہے بگاہے امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے آگاہی اور ان کا حل بھی تجویز کرتا ہے۔