دہشت گردی اور فتنہ خوارج
نظرثانی بتاریخ 13:25، 1 مئی 2012ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت)
پاکستان اور دیگر ممالک میں جاری دہشت گردی کے مسئلے پر ملتِ اسلامیہ اور پوری دنیا کو حقیقت حال سے آگاہ کرنے اور اسلام کا دو ٹوک موقف قرآن و سنت اور کتبِ عقائد و فقہ کی روشنی میں واضح کرنے کے لیے دہشت گردی اور فتنۂ خوارج کے عنوان سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مبسوط تاریخی فتویٰ 2011ء میں شائع ہو کر منظر عام پر آیا ۔ اس فتویٰ کے ذریعے غلط فہمی اور شکوک و شبہات میں مبتلا حلقوں کو دہشت گردی کے بارے میں اسلام کا نقطۂ نظر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ نیز فتویٰ پر دنیائے اسلام کے معروف ترین علمی و تحقیقی مجمع البحوث الاسلامیہ، مصر کی جانب سے چودہ صفحات کی مفصل تقریظ بھی جاری ک یگئی ہے کہ اس فتویٰ کے استناد و اعتبار اور اس کی حقانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔