مرکزی مجلس شوریٰ
نظرثانی بتاریخ 01:38، 15 دسمبر 2011ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت)
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ تحریک کے تنظیمی ڈھانچے میں سپرست اعلیٰ، سپریم کونسل اور جنرل کونسل کے بعد آتی ہے۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے موجودہ صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری ہیں اس مجلس کے اجلاسوں میں تحریک منہاج القرآن کے اہم تنظیمی فیصلہ جات کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر مرکزی مجلس شوریٰ سال کا اجلاس سال میں 3 دفعہ ہوتا ہے۔
ممبران
تحریکِ منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ مندرجہ ذیل عہدیداران پر مشتمل ہوتی ہے۔
- مرکزی مجلس عاملہ CWC کے عہدیداران
- صوبائی تنظیمات کے عہدیداران
- پاکستان بھر کے ضلعی اور تحصیلی صدور
- پاکستان بھر کے ضلعی اور تحصیلی ناظمین