ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے صدر، سپریم کونسل میں یوتھ کے نمائندہ ہیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چھوٹے صاحبزادے ہیں ۔ اللہ رب العزت نے آپ کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت اور ذہنی صلاحیت سے نوازا ہے۔ تنظیمی نظم و نسق اور ملکی و بین الاقوامی معاملات پر خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ آپ نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم پاکستان سے حاصل کی اور پھر یارک یونیورسٹی ٹورنٹو کینیڈا (York University Canada) سے انڈر گریجوایٹ کیا اور فرانس میں سائی ٹو یونیورسٹی پیرس (Science To University Paris) سے عالمی بزنس (International Business) میں ایم۔ بی۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔ آج کل آسٹریلیا یونیورسٹی سے گلوبل اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔ یہ اسی تربیت کا ہی فیض ہے کہ اس کم عمری میں عالمی معیشت اور بزنس کے حوالے سے آپ کا نام ایک معتبر حوالہ بن چکا ہے۔ بہت سے TV چینلز پر آپ کے انٹرویو شائع ہو چکے ہیں۔ متعدد قومی اور بین الاقوامی میگزینز میں آپ کے آرٹیکلز اردو، انگریزی اور فرانسیسی زبان میں شائع ہو چکے ہیں۔ آپ کی درج ذیل کتب شائع ہو چکی ہیں۔
- پاکستان میں بجلی کا بحران اور اسکا حل
- SAARC & Globalizatoin*
- نقش اول (شعری مجموعہ)
- Stratégie de diversification d'EDF à l'étranger(فرانسیسی زبان میں)
- پاکستان میں شکر سازی کی صنعت (ایک تحقیقی جائزہ)
- Sugracane Ethanol as an Alternate Fuel Source for Pakistan
ان علوم کے ساتھ ساتھ آپ بچپن ہی سے شیخ الاسلام مدظلہ اور دیگر جلیل القدر اساتذہ کرام سے علوم عربیہ اور شرعیہ حاصل کرتے رہے ہیں۔ کینیڈا قیام کے دوران آپ ہر روز نماز فجر کے بعد یونیورسٹی جانے سے قبل جید علماء کرام سے علوم دینیہ پڑھتے تھے۔
شیخ الاسلام مدظلہ سے آپ نے خصوصی طور پر حدیث اور تفسیر کی تعلیم حاصل کی اور باقاعدہ سند حاصل کی۔ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم کتاب المنہاج السوّی کی جب تدوین ہوئی تو آپ نے شیخ الاسلام مدظلہ سے یہ مکمل کتاب سبقاً پڑھی اور ان سے المنہاج السوی کی سند حاصل کرنے والے پہلے فرد کا شرف حاصل کیا۔ اسی طرح تصوف و معرفت کا علم آپ کو شیخ الاسلام مدظلہ کی طرف سے بچپن کی گھٹی کی طرح ملا جس کا آپ لمحہ بہ لمحہ فیض حاصل کر رہے ہیں۔ اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور امن عالم کے نقیب مصطفوی ہونے کی انقلابی فکر کا جذبہ اور ولولہ آپ کے رگ و پے میں دوران خون کی طرح شامل ہے۔ کسی نے آپ کے مقصد حیات کے بارے پوچھا تو آپ نے فوراً جواب دیا کہ ’’میرے مقصد حیات کا تعین اسی دن ہوگیا تھا جس دن میرے مرشد و قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ نے ظالم سامراج کے خلاف مصطفوی پرچم کو سربلند کرنے کی قسم کھائی تھی۔
ذمہ داریاں
- 2009 تا حال - صدر مرکزی مجلس شوریٰ، تحریک منہاج القرآن
- 2006 تا حال - نمائندہ یوتھ، سپریم کونسل، منہاج القرآن انٹرنیشنل
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔ |
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ |