امریکہ : منہاج اسلامک سنٹر نیو جرسی
نظرثانی بتاریخ 21:03، 27 جون 2010ء از Ajmalkhan558 (تبادلۂ خیال | شراکت)
1998ء میں نیوجرسی میں اسلامک سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا- آج یہ 8 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا اسلامک سنٹر منہاج القرآن کی ملکیت ہے۔ نیوجرسی میں واقع یہ سنٹر امریکہ میں مسلمانوں کا ایک منظم پلیٹ فارم ہے۔ یہاں پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے مسلمانوں کی کثیر تعداد وابستہ ہے یہاں نیوجرسی جیسے بڑے اور اہم شہر میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر، جامع مسجد اور لائبریری قائم ہے۔ امریکہ میں عالمی حالات کے تناظر کے باوجود اسلام اور مسلمانوں کی پرامن سرگرمیاں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جاری و ساری ہیں۔