منہاج القرآن ریندی
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری دو روزہ تنظیمی دورہ پر مورخہ 27 مئی 2010ء کو یونان پہنچے، اس موقع پر آپ کے ہمراہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔ مرکز منہاج القرآن ریندی میں وابستگان و رفقاء و عہدیداران کے ساتھ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش تقریباً 300 مرد و خواتین نے شرکت کی۔ تربیتی نشست کا آغاز حافظ محمد نواز (فاضل منہاج یونیورسٹی) کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت سجاد حسین قادری نے حاصل کی، نقابت کے فرائض صوفی عبیداللہ چشتی (ڈائریکٹر منہاج القرآں نیکیا) نے سرانجام دیئے۔
مورخہ 31 مئی 2010ء کی شب مرکز منہاج القرآن ریندی میں حلقہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس کا آغاز حافظ علامہ نواز کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عمران قادری نے حاصل کی۔ پروگرام کے بعد ایگزیکٹو میں شامل ہونے والے نئے افراد سے حلف لیا گیا۔ صدر مجلس شوریٰ الحاج محمد شفیق اعوان نے درج ذیل احباب سے حلف لیا جنہیں صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے نئی ذمہ داریاں سونپیں :
* عبدالجبارسلہری ناظم MQI یونان * عارف محمود سینئر نائب صدر * زیب الحسن قادری ناظم ویلفیئر