منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ براعظم افریقہ کا ایک اہم ملک ہے یہاں منہاج القرآن کا کام 1993ء میں شروع ہوا جب شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پہلا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے مشہور شہروں ڈربن اور جوہانسبرگ میں مشن کا کام کامیابی سے جاری ہے۔
فہرست
شیخ الاسلام کے دورہ جات
شیخ الاسلام نے اپریل 1993ء کو جنوبی افریقہ کا پہلا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران ڈربن میں 6 اپریل کو ایک تلخ واقعہ پیش آیا جب ڈربن یونیورسٹی میں دوران لیکچر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ لیکن اللہ کی شان کرنا ایسا ہوا کہ فائرنگ کرنیوالوں میں سے ہی چند افراد خود آگے بڑھے اور ڈھال بن گئے اور اللہ نے آپ کو بالکل محفوظ رکھا۔ اس پروگرام میں لیکچرز سننے کےلئے عالم اسلام کی معروف شخصیت اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر الشیخ احمد دیدات (مرحوم) بھی موجود تھے۔
جون 1994ء میں آپ جنوبی افریقہ کے دوسرے دورے پر روانہ ہوئے۔ جوہانسبرگ آمد کے موقع پر یہاں MQI اور اہلسنت والجماعت (جنوبی افریقہ) کے زیر اہتمام آپ کے اعزاز میں یادگار تقریب منعقد ہوئی جسمیں وزیر اعظم ساؤتھ افریقہ کو مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر قائد تحریک اور وزیر اعظم ساؤتھ افریقہ کے مابین افریقی پرچم اور PAT کے پرچم کا تبادلہ ہوا۔ افریقی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے اس دورہ کو بھرپور کوریج دی اور یوں اس دورہ میں منہاج القرآن کا پیغام سارے ساؤتھ افریقہ میں پہنچ گیا۔ بعد ازاں آپ نے کیپ ٹاون میں ”قانون اسلامی اور خود ساختہ مغربی قانون“ کے موضوع پر انگریزی میں خطاب کیا۔
جون 1994ء کو عالم اسلام کے نامور اور مبلغ الشیخ احمد دیدات (مرحوم) کی دعوت پر آپ نے ان کے سنٹرز کا دورہ کیا اور ملاقات کی۔ جنوبی افریقہ میں محترم حسن میر قادری، قاری غلام رسول اور قاری محمد رفیق نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔