اسلام میں انسانی حقوق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Islam-main-insani-haqooq.jpg

انسانی حقوق کے حوالے سے لکھی جانے والی معرکہ آراء تصنیف ہے جسے اس موضوع پر لکھی جانے والی کتب میں امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ اس کتاب میں معاشرے میں بسنے والے مختلف افراد کے انفرادی و اجتماعی حقوق کو صراحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اسلام اور دیگر مذاہب عالم میں انسانی حقوق کا موازنہ کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق دور جدید کی اصلاح نہیں بلکہ اس کا تصور اسلام نے آج سے چودہ سو سال قبل دے دیا تھا۔

اس کتاب میں اسلام میں بنیادی حقوق کا تصور، اسلامی اور مغربی تصور حقوق کا موازنہ، انسانی حقوق کا تقابلی پہلو، بنیادی انسانی حقوق (انفرادی و اجتماعی)، خواتین کے حقوق، مختلف طبقات معاشرہ کے حقوق، غیر مسلموں کے حقوق، انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ (خطبہ حجۃ الوداع) جیسے اہم اور تحقیقی موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئی ہے اور علمی مباحث کو جملہ قارئین کے لیے سادہ اور عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ میثاق مدینہ، خطبہ فتح مکہ، اور خطبہ حجۃ الوداع میں انسانی حقوق کے حوالے سے بیان کی جانے والی شقوں کو اصل متن کے ساتھ classify کیا گیا ہے۔