زمرہ:منہاج القرآن ڈنمارک

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Denmark4.jpg

آج ڈنمارک میں 3 منہاج القرآن اسلامک سنٹرز اسلام کی تبلیغ و ترویج میں مصروف عمل ہیں۔

  • 1. کوپن ہیگن
  • 2. آما
  • 3. اوڈنسے

ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا باقاعدہ قیام 1987ء میں عمل میں آیا، جب یہاں ویلبی کوپن ہیگن میں اسلامک سنٹر کی بنیاد رکھی گئی۔ اس کےلئے ایک فیکٹری کی بلڈنگ (50 لاکھ ڈینش کرون کے عوض) خرید کر تزئین و آرائش کے بعد ایک اسلامک سنٹر میں تبدیل کر دی گئی۔

دوسرا اسلامک سنٹر آما میں ہے۔ آما کے اسلامک سنٹر کی بلڈنگ بھی منہاج القرآن کی ذاتی ملکیت ہے، جسے 10 لاکھ ڈینش کرون سے خریدا گیا۔ یہ سنٹر ایک مصروف شاہراہ پر واقع ہے۔ سنٹر میں موجود منہاج القرآن مسجد اس سنٹر کی رونق کو دوبالا کر تی ہے۔

ڈنمارک میں تیسرا اسلامک سنٹر اوڈنسے کے رہائشی علاقہ میں واقع ہے۔ اس کا قیام 1990ء میں ہوا۔ اوڈنسے میں نئی بلڈنگ 87 لاکھ ڈینش کرون سے خریدی گئی۔

ڈنمارک کے تینوں اسلامک سنٹرز میں لائبریریز، مساجد، یوتھ سنٹرز، ویمن یوتھ سنٹرز کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کےلئے کلاسز اور تمام مذہبی اور قومی و ملی پروگرامز باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں، جن میں لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ ان پروگرامز کے ذریعے اسلام کی حقیقی تعلیمات سے معاشرے کو کماحقہ آگاہ کیا جاتا ہے۔

جناب محترم پروفیسر محمد نواز ظفر صاحب نے ڈنمارک میں کام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کوپن ہیگن میں گھر گھر جا کر کتب و کیسٹس کے ذریعے قائد تحریک کا پیغام پہنچایا۔ ان کے بعد وقفے وقفے سے مختلف سکالرز ڈنمارک میں دین اسلام کے فروغ کےلئے دورہ جات کرتے رہے، جن میں سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خاں، حافظ عمر مرتضٰی(منہاجین)، محمودشاہ (منہاجین)، محمد طارق (منہاجین)، نعیم شاہ (منہاجین)، رانا محمد ادریس (منہاجین)، حافظ عبدالسعید (منہاجین)، حافظ محمد احسان(منہاجین) اور احمد اعوان (منہاجین) شامل ہیں۔ ان دنوں حافظ محمد حسن اعوان (منہاجین) کوپن ہیگن میں، حافظ ندیم یونس (منہاجین) اوڈنسے میں، جبکہ حافظ عابد کاشمیری (منہاجین) آما سنٹر میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

قائد محترم مختلف مواقع پر ڈنمارک تشریف لے گئے اور متعدد پروگراموں میں شرکت کی۔ نیز مقامی کمیونٹی سے خطابات کے دوران اسلام کا صحیح تشخص مکمل طور پر اجاگر کیا۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  • اپریل 1987ء: پانچ روزہ قیام کے دوران متعدد مذہبی اجتماعات سے خطاب نیز مناظرہ ڈنمارک کا تاریخی واقعہ، جس کے نتیجے میں عیسائی پادریوں نے اپنی شکست تسلیم کی اور بہت سارے مسلمان ہو گئے۔
  • جولائی 1991ء: دعوتی و تنظیمی دورہ
  • جون 1992ء: دعوتی و تنظیمی دورہ
  • جولائی 1993ء: منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مسلمان ممالک کے سفراء کا اجلاس۔ ۔ ۔ جس میں سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
  • ستمبر1994ء: کوپن ہیگن کے ویمبلے ہال میں ڈنمارک کے مسلمانوں سے ”عشق، اتباع اور غلامی رسول“ کے موضوع پر خطاب
  • جولائی 1997ء: تیسرے سالانہ تربیتی کیمپ کا انعقاد، جس میں سینکڑوں مسلمان نوجوان اسلام کی تعلیمات اور روحانیت سے بہرہ یاب ہوئے۔
  • اگست 2000ء: کلچرل کانفرنس میں شرکت، جس میں کلچرل منسٹر ڈنمارک نے خصوصی شرکت کی اور MQI کی کارکردگی کو سراہا۔ نیز متعدد دیگر دعوتی پروگرامز اور تنظیمی حوالوں سے میٹنگز میں شرکت۔
  • علاوہ ازیں 2001ء اور 2004ء میں بھی دورہ جات کئے۔ ان دورہ جات میں جملہ تنظیمات سے ملاقات اور خصوصی ہدایات دیں اور درس تصوف بھی دیا۔

زمرہ «منہاج القرآن ڈنمارک» میں صفحات

اس زمرہ کے کل 5 صفحات میں سے یہاں 5 صفحات موجود ہیں:

زمرہ "منہاج القرآن ڈنمارک" میں تصاویر:

اس زمرہ میں صرف یہ ایک تصویر شامل ہے: