جی ایم ملک
جی ایم ملک جن کا پورا نام غلام مصطفیٰ ملک ہے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے ہیں اور اس وقت مرکز میں ہی نظامت امور خارجہ کی ڈرائکٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔
آپ کا تعلق چک نمبر 512 (ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ) سے ہے، آپ نے ماموں کانجن سے میٹرک کیااور FA اور BA کی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ 1972ء، میں میٹرک کے بعد سے پنجاب اسمبلی میں کلرک کے طور پر کام کیا اس کے علاوہ آپ پنجاب اسمبلی ہی میں اسسٹنٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈٹ اور پھر اسسٹنٹ سپرنٹنڈٹ بھی رہے۔ آپ شیخ الاسلام کے حکم پر ریٹائر منٹ لے کر منہاج القرآن میں آگئے۔
آپ نے 1982ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب ضرورتِ شیخ سے متاثر ہر کر منہاج القرآن سے وابستہ ہوئے بعد ازاں1984میں آپ رکن اور اس سال رفیق بنے، آپ کا تاحیات رفاقت نمبر 404 ہے۔
موجودہ تحریکی ذمہ داریاں
- ناظم امور خارجہ
- پرسنل سیکریٹری شیخ الاسلام
- رجسٹرار منہاج یونیورسٹی
سابقہ تحریکی ذمہ داریاں
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن
ترمیم جاری ہے۔