اردو کمپیوٹر کی تشکیل

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 13:25، 5 مئی 2009ء از منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) (←‏نیا صفحہ)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے

(بنیادی خاکہ)

  • پہلا مرحلہ : اردو فونٹس کا حصول و انسٹالیشن
  • دوسرا مرحلہ : اردو لینگوئج اور کی بورڈ انسٹالیشن
  • تیسرا مرحلہ : اردو آفس انٹرفیس انسٹالیشن
  • چوتھا مرحلہ : اردو ونڈوز انٹرفیس انسٹالیشن

اردو انسٹالیشن کے لئے ضروری اشیاء

  • اُردو فونٹس (لازمی)
  • ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی (لازمی)
  • صوتی کی بورڈ لے آؤٹ (لازمی)
  • ایم ایس آفس کا اردو انٹرفیس (اختیاری)
  • ونڈوز کا اردو انٹرفیس (اختیاری)

(ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کے علاوہ باقی تمام فائلوں کی ڈاؤنلوڈنگ کے لنک آگے متعلقہ مضمون کے ساتھ مہیا کئے گئے ہیں۔)

پہلا مرحلہ : اردو فونٹس کا حصول و انسٹالیشن

فوائد

  • ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ وغیرہ میں بنی ہوئی یونیکوڈ اردو فائلوں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھا جا سکتا ہے۔
  • جی میل، ہاٹ میل، یاہو سمیت کسی بھی سروس سے موصول ہونے والی اُردو ای میل پڑھنا ممکن ہو جاتا ہے۔
  • اردو ویب سائٹس زیادہ دیدہ زیب نظر آتی ہیں اور انہیں خوبصورت میں فونٹ بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔

Urdu-it-00-website.gif

اردو فونٹس : ڈاؤنلوڈنگ

اردو فونٹس : اِنسٹالیشن

  • فونٹس کی ڈاؤنلوڈ کردہ فائلوں کو ان زپ کریں اور اندر سے حاصل ہونے والی فائلوں کو فونٹس کے فولڈر میں کاپی کر دیں۔

Urdu-it-00-fonts.gif

دوسرا مرحلہ : اردو لینگوئج اور کی بورڈ انسٹالیشن

فوائد

  • ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ، نوٹ پیڈ سمیت کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو لکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔
  • جی میل، ہاٹ میل، یاہو سمیت کسی بھی سروس سے اُردو میں ای میل بھیجنا ممکن ہو جاتا ہے۔
  • ایم ایس ورڈ میں اردو سپیل چیکر املاء کی غلطیاں بتاتا ہے۔
  • معیاری یونیکوڈ اردو ویب سائٹ بنانے کے لئے اس مرحلے پر عمل ناگزیر ہے۔

Urdu-it-00-gmail.gif

طریق کار

  • ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالیں اور کنٹرول پینل میں Regional and Language Options پر کلک کریں۔

Urdu-it-01.gif

  • Languages کو منتخب کریں۔

Urdu-it-02.gif

پہلے خانے میں چیک لگا کر OK کا بٹن دبا دیں۔

Urdu-it-03a.gif

صوتی کی بورڈ یہاں سے ڈاؤنلوڈ ریں۔
http://crulp.org/Downloads/localization/keyboards/CRULP_Urdu_Phonetic_kb_v1.1.zip

اور حاصل ہونے والی فائل کو unzip کر کے setup.exe کو انسٹال کریں۔

Urdu-it-08.gif

دوبارہ کنٹرول پینل میں Regional and Language Options پر کلک کریں اور Languages کو منتخب کریں۔

Urdu-it-02.gif

بالائی حصے میں واقع details کو کلک کریں۔

Urdu-it-03b.gif

Add کو کلک کریں۔

Urdu-it-04.gif

پہلے خانے میں Urdu اور دوسرے میں سے Phonetic منتخب کر کے OK دبائیں اور پچھلی ونڈو میں محض OK کو کلک کر دیں۔

Urdu-it-05.gif

نوٹ

  • اس مرحلے تک آپ اُردو انسٹالیشن کے تمام ضروری اِقدامات مکمل کر چکے ہیں۔
  • اب تک کے اِقدامات کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر کے کسی بھی سافٹ ویئر میں خوبصورت نستعلیق رسم الخط میں اردو لکھ سکتے ہیں۔
  • اگر آپ ایم ایس آفس اور ونڈوز کے اُردو انٹرفیس انسٹال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تو اگلے مراحل کو نظر انداز کر دیں۔

تیسرا مرحلہ : اردو آفس انٹرفیس انسٹالیشن

فوائد

ایم ایس ورڈ، آفس، پاورپوائنٹ کا انٹرفیس اردو ہونے سے ان سافٹ ویئر کو سیکھنا آسان ہو جاتا ہے۔

Urdu-it-00-word-excel.gif

طریق کار

  • انسٹالیشن کے بعد سٹارٹ مینیو میں All Programs میں Microsoft Office میں سے Microsoft Office Tools میں سے
    Microsoft Office 2003 Language Settings کو کلک کریں۔

Urdu-it-09.gif

اردو کا انتخاب کریں اور OK کو کلک کردیں۔

Urdu-it-10.gif

مائیکروسافٹ ایکسل کا اُردو انٹرفیس

Urdu-it-00-excel.gif

مائیکروسافٹ ورڈ کا اُردو انٹرفیس

Urdu-it-00-word.gif


چوتھا مرحلہ : اُردو ونڈوز انٹرفیس انسٹالیشن

فوائد

  • ونڈوز کا انٹرفیس مکمل طور پر اردو ہونے سے کمپیوٹر کو سیکھنا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔
  • ونڈوز کی کچھ اہم امدادی فائلیں اردو ہو جانے سے تعلیمی نکتہ نگاہ سے بہتر استفادہ ممکن ہے۔

Urdu-it-00-winxp-help.gif

طریق کار

مائیکروسافٹ ونڈوز کو مکمل طور پر اردو میں ڈھالنے کے لئےیہاں سے فائل ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کریں:
http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?displaylang=ur&FamilyID=0db2e8f9-79c4-4625-a07a-0cc1b341be7c

شرائط

  • ونڈوز ایکس پی کا اُردو انٹرفیس انسٹال کرنے کے لئے آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال شدہ ونڈوز کا رجسٹرڈ ورژن ہونا ضروری ہے۔
  • انسٹالیشن کے دوران میں انٹرنیٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے تاکہ انسٹالر ونڈوز کے رجسٹرڈ ہونے کی آنلائن تصدیق کر سکے۔

ونڈوز ایکس پی کے اُردو انٹرفیس کا ایک منظر

Urdu-it-00-winxp.gif