تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف
تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کو اعزاز حاصل ہے کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی نے اپنے اوائل دور میں دروس قرآن کے بعد جس پہلے عوامی اجتماع سے خطاب فرمایا وہ اجتماع شرقپور شریف میں ہی منعقد ہوا تھا جس کے لیے شرقپور شریف کے دو انتہائی معزز اور بزرگ تحریکی رہنماوں نے حضور قدوۃ الاولیاء سید طاہر علاوالدین القادری البغدادی رضی اللہ عنہ سے خصوصی ہدایات جاری کروائیں۔ ان معزز رفقاء کے نام جناب مبارک علی خان مرحوم اور حاجی محمد الیاس قادری ہیں جو حضور قدوۃ الاولیاء کے خاص مرید تھے۔
تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے جن احباب نے اوائل دور سے لیکر اب تک دن رات تحریک کے لیے وقف کر رکھا ہے ان کے ناموں کا ذکر اس فورم کا حصہ نا بنانا موزوں نہیں لگتا۔ ان شخصیات میں مندرجہ ذیل احباب شامل ہیں ۱۔ شیخ جاوید احمد صاحب ۲۔ حاجی عبدالمصطفی صاحب ۳۔ شیخ آصف علی قادری صاحب ۴۔ چوہدری محمد رفیع رضا صاحب ۵۔ اختر علی ملک صاحب ۶۔ جمیل اجمل ملک صاحب ۷۔ منیب الرحمن شیخ صاحب ۸۔ قاری محمد اویس صاحب ۹۔ محمد ندیم طارق صاحب ۱۰۔ پروفیسر عبدالوحید صاحب
اس کے علاوہ جن نوجوانوں نے اب تک تحریک کے مختلف فورمز پر نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں ان کے نام درج ذیل ہیں۔ اللہ رکھا چوہدری۔ محمد عظیم۔ محمد ارشد عابد۔ محمد عمران خان۔ ذوالفقار علی منہاس۔ امجد پرویز ملک۔ حافظ روف نعیم۔ حافظ حسن طارق۔ محمد سلمان یونس۔ عدیل جاوید ملک۔ محمد ابو بکر۔ محمد عثمان غنی۔
موجودہ تنظیم
صدر: حاجی عبد المصطفی قادری، نائب صدر: چوہدری محمد رفیع رضا، نائب صدر: اختر علی ملک، ناظم: اقبال حسین ملک، ناظم تربیت: میاں محمد صہیب سچیار نوشاہی، ناظم دعوت: امجد پرویز ملک، ناظم مالیات: حافظ محمد روف نعیم، ناظم امور خواتین: آصف علی قادری، ناظم ویلفئر: شیخ ریاض شاہد
ماہانہ درس عرفان القرآن
شرقپور شریف میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا آغاز فروری2007میں ہوا۔ ابتدائی پندرہ ماہ تک علامہ غلام مرتضی علوی صاحب نے درس دیے جنہوں نے علاقہ بھر کے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ان کا انداز خطابت بلا شبہ سامعین کے دلوں میں اترتا ہے۔
مرکز پر اپنی گوناں گوں مصروفیات کے باعث علامہ غلام مرتضی علوی صاحب کو درس قرآن دینے سے فراغت حاصل کرنا پڑی ۔ اس کے بعد شرقپور کی عوام کی خوش قسمتی کہ درس کے لیے علامہ رانا محمد ادریس صاحب بنفس نفیس خود تشریف لانا شروع ہو گئے۔ جنہوں نے کم و بیش دس ماہ تک مسلسل دروس قرآن دیئے اور لوگوں کی خاص توجہ حاصل کی۔ بعد ازاں ان کی بھی مرکزی ذمہ داریوں کے باعث مقرر میں تبدیلی آئی لیکن اس مرتبہ بھی ایک نہائت دلفریب شخصیت سے مستفید ہونے کا موقع ملا اور وہ شخصیت علامہ محمد رضا قادری صاحب کی ہے۔ جو کہ ایک نوجوان سکالر ہیں اور اپنے نہائت دلپذیر انداز بیاں سے لوگوں میں ایمان کی حلاوت جاگزیں کرتے ہیں۔ اکتوبر2008تک 29دروس عرفان القرآن مکمل ہو چکے ہیں۔ جن میں حاضرین کی اوسط تعداد تقریبا700ہے۔ پروگرام میں ہر ماہ دو عدد عرفان القرآن کے نسخے بذریعہ قرعہ اندازی حاضرین میں تقسیم کیے جا تے ہیں۔ جبکہ مخصوص مواقع یعنی محرم الحرام میں دس نسخے ، ربیع الاول میں بارہ نسخے اور بڑی گیارہویں شریف کے موقع پرگیارہ نسخے بذریعہ قرعہ اندازی دیے جاتے ہیں۔ اب تک علاقہ کے مختلف مذہبی، روحانی اور علمی شخصیات پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر چکی ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں۔
پیر طریقت جناب سید افضال حسین شاہ صاحب محمدی سیفی[آستانہ عالیہ ریحان والا شریف]، پیر طریقت جناب علامہ نور محمد نصرت نوشاہی صاحب[آستانہ عالیہ ہرنی شاہ صاحب]، ڈاکٹر سید طاہر قیوم شیرازی صاحب، ڈاکٹر عبدالرشید صاحب، ڈاکٹر شیخ شوکت علی صاحب۔
ان دروس قرآن کے لیے نور محل شادی ہال شرقپور شریف کے مالک جناب عمران علی اشرف یعقومیہ اور مینیجر جناب ندیم طارق نے خصوصی تعاون کیا اور بلا معاوضہ ہال فراہم کیا۔ جس پر دعا ہے کہ اللہ رب العزت ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔
شرقپور شریف کی تاریخ میں دروس قرآن کے نام پر اتنے بڑے اجتماعات کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔ لوگ جوق در جوق بالخصوص خواتین پروگرامز میں بڑی تعداد میں شرکت کرتی ہیں۔