Sugracane Ethanol
یہ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی چوتھی کتاب ہے، آپ کا یہ علمی شاہکار جولائی 2008ء میں شائع ہوا۔ اس کتاب میں آپ نے پاکستان میں پٹرولیم کی بڑھتی ہوئی مانگ کے بعد پٹرول سازی صنعت کے متبادل نظام کےطور پر سبزیوں سے تیل کی پیداوار کو پیش کیا ہے۔
اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اس وقت تک ملکی پٹرولیم کے ذخائر کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل میں پاکستان کی پٹرولیم پالیسی پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں پاکستان کی معاشی صورت حال کو دیگر ممالک کے ساتھ موازنہ بھی دیا گیاہے۔
آج امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام ترقی یافتہ ممالک کو پٹرولیم کے بحران کا سامناہے۔ دنیا بھر میں جب پڑرولیم قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل ہونے کی خبریں گرم ہیں تو ایسے میں پاکستان جیسے ملک میں تیل کی کمی ایک ناقابل حل بحران بنتی جا رہی ہے۔ حکومتی پالیسیوں نے اس بحران کو اور بھی سنگین کر دیا ہے۔ اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اسے اس کتاب مین پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے 80 صفحات ہیں۔