ڈاکٹر نعیم انور نعمانی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ڈاکٹر نعیم انور نعمانی

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کو مورخہ 15 جنوری 2009ء کو کراچی یونیورسٹی نے Ph.D کی ڈگری کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے مقالہ کا موضوع "علم حدیث کے تدریجی ارتقاء میں محدثین پنجاب کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ" (1947ء تا 2002ء) تھا اور ان کے سپروائزر معروف علمی و ادبی شخصیت اور متعدد تحقیقی کتب کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین احمد نوری البغدادی ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کراچی یونیورسٹی تھے۔ اس مقالے کا انفرادی پہلو یہ ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اب تک علم حدیث کے حوالے سے سارا کام اس مقالے میں جمع کر دیا گیا ہے اور یہی کام اس مقالے کا اساسی مواد ہے۔ اس حوالے سے مقدمہ سیرۃ الرسول سے سنت کی تشریحی اور تشریعی حیثیت، اُصولِ حدیث کی کتاب "الخطبۃ السدیدہ" آپ کی تمام تر اربعینات اور ان کی طرز پر لکھی گئی عربی کتب "المنہاج السوی"، "جامع السنۃ" اور Qtv پر نشر ہونے والے دورۂ صحیح بخاری، دورۂ صحیح مسلم، مقام رسالت اور حجیت حدیث و سنت اور اس موضوع پر ماہنامہ منہاج القرآن میں چھپنے والا مواد، غرض یہ کہ علم حدیث کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی و تحقیقی مواد جس بھی صورت میں تھا وہ سارا کچھ اس مقالہ میں تحقیقی انداز میں جمع کر لیا گیا ہے اور یوں شیخ الاسلام کے علم حدیث پر یہ پہلی Ph.D کی ڈگری ہے، جس کے جاری کرنے کا اعزاز پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی کو حاصل ہوا ہے۔

ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کا تعلیمی سفر منہاج یونیورسٹی لاہور، پنجاب یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، جامعہ الازہر مصر سے ہوتا ہوا Ph.D کی صورت میں کراچی یونیورسٹی تک پہنچتا ہے۔

موصوف عرصہ آٹھ سال سے کراچی یونیورسٹی میں تدریسی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہے ہیں۔

تحریکی خدمات کے تناظر میں فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں سینئر ریسرچ اسکالر، بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ سربراہ، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ رہ چکے ہیں، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں لیکچرار، منہاجینز کے بانی اور پہلے صدر، اور تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے امیر بھی رہ چکے ہیں، کراچی میں اس وقت منہاج شریعہ کالج فار ویمن کے ڈائریکٹر اور نگران تحریک منہاج القرآن کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام کی شخصیت پر معروف کتاب "معلم عصر" آپ ہی کی تصنیف کردہ ہے اور ان شاء اللہ اگست 2009ء میں ان کی نگرانی میں "جامعہ منہاج القرآن" کراچی کا آغاز ہو رہا ہے۔

تعلیمی کوائف

تنظیمی و تحریکی خدمات

رابطہ

فون: 0300.3368206

ذاتی اوزار
Variants
ایکشنز
بنیادی روابط
خصوصی روابط
بیرونی روابط