میلاد النبی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات پر اﷲ رب العزت کا احسان عظیم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ ہر سال 12 ربیع الاول کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم میلاد مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منا کر اپنے ایمان کی تازگی کا سامان فراہم کرتی ہے۔ مگر بعض فتنہ پرداز اور مغرب زدہ ذہنیت کے حامل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کو ناجائز قرار دیتے ہیں۔ حالانکہ ربط رسالت کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے موقع پر اہل اسلام جس قدر جذبوں کا اظہار کریں کم ہے۔ چنانچہ حضرت شیخ الاسلام نے آغاز دعوت میں ہی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع کو خصوصی اہمیت دی، ابتدائی کتاب آپ کے چار خطبات جمعہ کا مرتبہ مجموعہ تھی جسے ڈاکٹر علی اکبر قادری نے مرتب کیا۔ اس کتاب کے ریکارڈ ایڈیشن شائع ہوئے۔ اس کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر اس میں خاطر خواہ اضافے ہوتے رہے ہیں اور اب یہ اس موضوع پر ایک انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں ان فسادی ذہنیت کے حامل لوگوں کے پراپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے، اور میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت کو دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں ولادت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اظہار مسرت کی حقیقت، قرآن و حدیث سے استدلال، ائمہ و محدثین کی نظر میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تصور بدعت، جشن میلاد النبی کے تقاضے اور دیگر اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور اس میں پیدا کیے جانے والے تمام تر شبہات اور اشکالات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

مزید دیکھیئے

فہرست تصانیف شیخ الاسلام