برطانیہ : منہاج اسلامک سنٹر نیلسن 1

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Nelson.jpg

مارچ 1995ء کو MQI کا کام نیلسن میں شروع ہوا جب یہاں 12 لا کھ پاؤنڈ سے ایک 3 سٹوری بلڈنگ خریدی گئی۔ اس خوبصورت بلڈنگ کی تزئین آرائش کے بعد یہاں خوبصورت بلڈنگ قائم ہے۔ اس بلڈنگ میں بچوں کی تعلیم وتربیت کے اعلیٰ مراکز اور MWF منہاج القرآن فاؤنڈیشن کا مرکز قائم ہے یہاں بچوں کی تعلیم کےلئے منہاج ایجوکیشن سنٹر بنایا گیا ہے جسمیں ماہر اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔ یہاں کتب و کیسٹ کی لائبریری کے علاوہ خوبصورت مسجد بھی واقع ہے جس میں 700 سے زائد نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ UK میں MWF کاکا م دنیا بھر سے منظم ہے یہاں نیلسن میں گراونڈ ہال میں MWF مرکزی دفتر ہے۔


دیگر منصوبہ جات ویلفئیر MWF

نیلسن میں MWF کے زیر اہتمام ہنگامی نوعیت کے منصوبہ جات پر کام ہوا ہے۔ 1999ء میں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں قحط زدگان کےلئے مہم چلائی گئی۔ اس سلسلہ میں منہاج ایجوکیشن سنٹر نیلسن نے نان یونیفارم ڈے منایا جبکہ سپانسرز لیٹرز کے ذریعے ڈور ٹو ڈور جا کر پاکستانی بھائیوں کےلئے فنڈز جمع کئے۔


سونامی متاثرین

2005ء میں جنوب مشرقی ایشیاء میں سونامی لہروں نے انڈونیشا سمیت دیگر 12 ممالک کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ اس سانحہ میں 2لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔ اس موقع پر MWF نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور سونامی متاثرین کے علاج معالجہ، خوراک، رہائش اور دوسرے امور کو انجام دینے کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا۔ MWF کے ممبران کی ٹیم انڈونیشیا کے صوبے آچے گئی اور وہاں لوگوں میں عطیات تقسیم کئے MWF دنیا کی واحد NGO تھی جس نے وہاں جاکر عطیات تقسیم کئے۔


میلاد و رمضان ریڈیو

MWF کے زیر اہتمام نیلسن میں کمیونٹی ریڈیو کا اہتمام بھی ہے جو 2002ء سے اپنی نشریات کے ذریعے پیغام امن UK میں عام کر رہا ہے۔ FM 107 لنکا شائر سے جاری کیا جا تا ہے جس کے سامعین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے اور اس کی نشریات 24 گھنٹے جاری رہتی ہیں۔