ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
از سر نو

اس مضمون کو انسائیکلوپیڈیا طرز پر از سر نو منظم انداز میں لکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

Hussain-moh-ud-din-03.jpg

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے صدر، سپریم کونسل میں یوتھ کے نمائندہ ہیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چھوٹے صاحبزادے ہیں ۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی پیدائش 24 اکتوبر 1982ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اللہ رب العزت نے آپ کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت اور ذہنی صلاحیت سے نوازا ہے۔ تنظیمی نظم و نسق اور ملکی و بین الاقوامی معاملات پر خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ آپ نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم پاکستان سے حاصل کی اور پھر یارک یونیورسٹی ٹورنٹو کینیڈا (York University Canada) سے انڈر گریجوایٹ کیا اور فرانس میں سائی ٹو یونیورسٹی پیرس (Science To University Paris) سے عالمی بزنس (International Business) میں ایم۔ بی۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔ آج کل آسٹریلیا یونیورسٹی سے گلوبل اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔ یہ اسی تربیت کا ہی فیض ہے کہ اس کم عمری میں عالمی معیشت اور بزنس کے حوالے سے آپ کا نام ایک معتبر حوالہ بن چکا ہے۔ بہت سے TV چینلز پر آپ کے انٹرویو شائع ہو چکے ہیں۔ متعدد قومی اور بین الاقوامی میگزینز میں آپ کے آرٹیکلز اردو، انگریزی اور فرانسیسی زبان میں شائع ہو چکے ہیں۔ آپ کی درج ذیل کتب شائع ہو چکی ہیں۔


مزید نئی کتابوں کے متعلق جاننے اور پڑھنے کے لیےمفت اسلامی لائبریری

ان علوم کے ساتھ ساتھ آپ بچپن ہی سے شیخ الاسلام مدظلہ اور دیگر جلیل القدر اساتذہ کرام سے علوم عربیہ اور شرعیہ حاصل کرتے رہے ہیں۔ کینیڈا قیام کے دوران آپ ہر روز نماز فجر کے بعد یونیورسٹی جانے سے قبل جید علماء کرام سے علوم دینیہ پڑھتے تھے۔

شیخ الاسلام مدظلہ سے آپ نے خصوصی طور پر حدیث اور تفسیر کی تعلیم حاصل کی اور باقاعدہ سند حاصل کی۔ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم کتاب المنہاج السوّی کی جب تدوین ہوئی تو آپ نے شیخ الاسلام مدظلہ سے یہ مکمل کتاب سبقاً پڑھی اور ان سے المنہاج السوی کی سند حاصل کرنے والے پہلے فرد کا شرف حاصل کیا۔ اسی طرح تصوف و معرفت کا علم آپ کو شیخ الاسلام مدظلہ کی طرف سے بچپن کی گھٹی کی طرح ملا جس کا آپ لمحہ بہ لمحہ فیض حاصل کر رہے ہیں۔ اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور امن عالم کے نقیب مصطفوی ہونے کی انقلابی فکر کا جذبہ اور ولولہ آپ کے رگ و پے میں دوران خون کی طرح شامل ہے۔ کسی نے آپ کے مقصد حیات کے بارے پوچھا تو آپ نے فوراً جواب دیا کہ ’’میرے مقصد حیات کا تعین اسی دن ہوگیا تھا جس دن میرے مرشد و قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ نے ظالم سامراج کے خلاف مصطفوی پرچم کو سربلند کرنے کی قسم کھائی تھی۔

ذمہ داریاں

  • 2009 سے تا حال - صدر مرکزی مجلس شوریٰ، تحریک منہاج القرآن
  • 2006 سے تا حال - نمائندہ یوتھ، سپریم کونسل، منہاج القرآن انٹرنیشنل


یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔