دارالافتاء

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

شرعی مسائل میں رہنمائی کرنے والا دفتر دارالافتاء کہلاتا ہے۔ ایسے دفاتر بالعموم ہر دینی درسگاہ کے ساتھ قائم ہوتے ہیں، جہاں سے لوگ عبادات کے علاوہ روزمرہ زندگی میں پیش آمدہ مسائل (نکاح، طلاق، حلال و حرام، مورگیج، بینکاری، وغیرہ) کا حل دریافت کرتے ہیں۔اس مقصد کے لئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر موجود نظامت تحقیقات کے زیراہتمام دارالافتاء کا اہم شعبہ قائم ہے۔ اس کے سربراہ صدر دارالافتاء مفتی عبد القیوم خان ہزاروی ہیں۔ مفتی صاحب ایک منجھے ہوئے تجربہ کار مدرس، متکلم اور فقیہ کی حیثیت سے وطن عزیز کی نامور شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی وسیع المشربی، اجتہادی بصیرت اور بیان مسائل میں جرات مندانہ اظہار انہیں دیگر علماء سے ممتاز کرتا ہے۔ مفتی صاحب کے فتاویٰ کو بعد ازاں کتابی شکل دی جاتی ہے اور حسب ضرورت و اہمیت ماہنامہ منہاج القرآن میں بھی شامل اشاعت کیے جاتے ہیں۔ اب تک ان فتاوی جات کی پانچ جلدیں منہاج الفتاویٰ کے نام سے چھپ کر داد تحسین حاصل کرچکی ہیں، جب کہ چھٹی جلد زیر طباعت ہے۔ شعبہ ہٰذا میں اندرون و بیرون ملک سے سائلین خطوط، ٹیلیفون اور ای میلز کے ذریعے اپنے مسائل کا حل معلوم کرتے ہیں۔ ان کے معاون کے طور پر اب تک جن حضرات نے کام کیا ان میں علامہ عمر مرتضیٰ، محمد تاج الدین کالامی اور حافظ محمد صابر خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اس وقت محمد طائف بطور معاون خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔