تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
Hifz gate.jpg

بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں واقع تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ تحریک منہاج القرآن کے تحت جاری عوامی تعلیمی منصوبہ کا ایک حصہ ہے، جس میں پرائمری پاس طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے اور ماہر اساتذہ کرام کی زیر نگرانی حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ مڈل سٹینڈرڈ کے امتحان کی تیاری کروائی جاتی ہے۔

فہرست

بنیادی تعارف

Hifz prayer.jpg

اس انسٹیٹیوٹ کا آغاز 1994ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں کیا گیا۔ ابتداء میں 6 ہاؤسز قائم کئے گئے جن کی تعداد آج الحمد للہ 13 ہو چکی ہے۔ اس وقت یہاں 13 قراء حضرات صبح و شام قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

ہر سال تقریباً 150 بچے اس انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہوتے ہیں اور تقریباً سالانہ 70 سے 75 بچے حفظ کر کے فارغ ہو رہے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کا پہلا باقاعدہ کانووکیشن 1998ء میں ہوا۔ اس میں 250 بچوں کو اسناد سے نوازا گیا اس کانووکیشن کی صدارت شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرمائی اور سابق چیف جسٹس سید نسیم حسن شاہ مہمان خصوصی تھے۔

یہ انسٹی ٹیوٹ 18 ہاؤسز پر مشتمل تدریسی بلاک میں جامع المنہاج سے متصل قائم ہے، جس میں طلباء کےلئے ہاسٹل اور میس کی سہولت بھی موجود ہے۔

اکیڈمک کونسل

Hifz class2.jpg
Hifz class.jpg

تدریسی سٹاف

داخلہ کے قواعد

انسٹیٹیوٹ میں داخلہ کےلئے کم از کم تعلیمی معیار پرائمری پاس ہے، جبکہ نئے سال کا داخلہ ایجوکیشن بورڈز کے نتائج کے اعلان کے بعد مقررہ تاریخوں پر ہوتا ہے جسے ہر سال باقاعدہ مشتہر کیا جاتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ میں داخلے کے لئے طالب علم کی عمر کی حد 9 سے 11 برس کے درمیان مقرر ہے۔

ذاتی اوزار
Variants
ایکشنز
بنیادی روابط
خصوصی روابط
بیرونی روابط