تاثرات : ڈاکٹر محمد کرسٹوفر کریب
لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کرسٹوفر گریب جنہوں نے مانچسٹر یونیورسٹی سے سرامکس انڈسٹریز سے پی ایچ ڈی کی تھی۔ اپنے ایک پاکستانی دوست کے ساتھ لاہور آئے تو ان کے دوست نے جو کہ منہاج القرآن سے وابستہ تھے ان کی ملاقات ڈاکٹر طاہرالقادری سے کرائی۔ دو تین طویل نشستوں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی مختلف کتب اور وڈیو خطاب دیکھنے کے بعد ڈاکٹر کرسٹو فر کریب نے اسلام قبول کر لیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ان کا اسلامی نام محمد کرسٹوفر گریب رکھا۔ قبول اسلام کے بعد اپنے تاثرات میں محمدکرسٹوفر نے کہا میں خدا کی ذات پر یقین نہیں رکھتا تھا لیکن پروفیسر صاحب نے اپنے مضبوط عقلی دلائل سے مجھے قائل کر لیا اور میرا دل خدا کی صداقت و حقانیت اور وجود کا قائل ہو گیا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے سبب اسلام قبول کر لیا ہے۔ میں اللہ کی مدد سے ایک اچھی اور خوشحال زندگی کا متلاشی رہوں گا۔