تاثرات : ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

میرے لئے یہ اعزاز ہی کافی ہے کہ مجھے آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حوالے سے اس سیمینار میں ایک سامع ہی نہیں بلکہ ایک مقرر کے طور پر حاضری کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ شیخ الاسلام کسی ایک مسلک یا فرقے کے قائد نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے رہنما ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر صرف ایک مکتبہ فکر کی میراث نہیں بلکہ عالم اسلام کے ہر شخص کا دعویٰ ہے کہ یہ قائد ہمارا ہے۔ یہ شخصیت اور اس میں موجود فکر کا اعجاز نہیں تو اور کیا ہے۔ جن پیمانوں سے ہم عام انسانوں کو ماپتے ہیں شیخ الاسلام کو اس پیمانے پر نہیں پرکھا جا سکتا اس لئے کہ اولیاء اللہ کے مقام و مرتبہ کو ماپنے کے لئے کوئی پیمانہ ہی نہیں ہے۔ ہم خوش بخت ہیں کہ اللہ نے ہمیں ایسے انسان سے متعارف کروا دیا ہے جس طرح سورج پوری دنیا میں روشنی دیتا ہے اور ہر کوئی اس کو اپنا کہتا ہے اسی طرح شیخ الاسلام بھی پوری دنیا میں علم کی شمع روشن کر رہے ہیں اور ہر کوئی انہیں اپنا کہتا ہے۔ ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کسی مقصد کی تکمیل کے لئے منتخب کرتا ہے