تاثرات : محمد علی کلے (عالمی ہیوی ویٹ چیمپین،امریکن باکسر)

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

جون 1987ء میں عالمی باکسر محمد علی کلے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے تو انہوں نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کا بھی دورہ کیا۔ نماز مغرب باجماعت ادا کی۔ بعد ازاں اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج عالم اسلام کو جن جہتوں پر تبلیغ کی ضرورت ہے میرے خیال میں ڈاکٹر طاہرالقادری وہ فرض اچھے انداز میں پورا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو جدید علوم اور انگریزی پر بھی مکمل عبور حاصل ہے۔ ادارہ منہاج القرآن اسلام کی صحیح خدمت کر رہا ہے۔