تاثرات : محمد افضل ریمبو
Jump to navigation
Jump to search
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نام سنا تھا لیکن آپ سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔ 2008ء ستائسویں شب کو جب تحریک منہاج القرآن کے عالمی روحانی اجتماع میں حاضر ہوا تو مجھے آپ کو براہ راست سننے کا موقع ملا۔ مجھے پہلی بار یہاں آکر احساس ہوا کی موجودہ دور میں عالم اسلام میں کوئی ایسی شخصیت بھی موجود ہے جو اپنے قدردانوں سے نہیں بلکہ اپنے علم و عمل سے پہچانی جاتی ہے۔ آپ کو فن خطابت کا بے تاج بادشاہ کہا جائے تو مبالغہ آرائی نہ ہو گی۔ آپ نے دنیا کے سامنے اسلام کو اس انداز میں پیش کیا کہ آج ہم بیرون ملک جا کر فخر سے کسی شخصیت کا تعارف کرواتے ہیں تو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔