تاثرات : محترمہ بینظیر بھٹو
پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو نے 5 اگست 2003ء کومنہاج القرآن اسلامک سنٹر لندن میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ تحریک کے اَغراض و مقاصد، بین الاقوامی سطح پر اشاعت اسلام اور فروغِ امن و سلامتی سے متاثر ہو کر انہوں نے تحریک کی تاحیات ممبرشپ اختیار کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی شخصیت اسلام کے حوالے سے اپنا نقطۂ نظر دنیا کے سامنے رکھتی ہے تو مجھے اطمینان، خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم اسلام جیسے آفاقی مذہب کے پیروکار ہیں۔
اسلامک سنٹر میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن عالم اسلام میں دین اسلام کی اصل روح کے فروغ کے لئے ایک اہم فریضہ سرانجام دے رہی ہے اور ایک پلیٹ فارم پر اتنے پڑھے لکھے لوگوں کا جمع ہونا قابل ستائش ہے۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر لندن کے جملہ شعبہ جات کا وزٹ اور منہاج القرآن کے تعلیمی منصوبہ جات اور رفاہی نظام کا مشاہدہ کیا ہے اور میں یہ بات بڑے وثوق سے کہتی ہوں کہ پاکستان سے باہر کوئی بھی جماعت یا تنظیم منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
بیرونی روابط
محترمہ بینظیر بھٹو نے تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت حاصل کی۔