منہاج القرآن پرنٹرز

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 17:01، 21 اپريل 2012ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search
Press.jpg

فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور نظامت ابلاغیات کے تحت تیار ہونے والی کتب اور لٹریچر کی بروقت اور معیاری طباعت کے لئے 23 جون 1989ء کو منہاج القرآن پرنٹرز کا قیام عمل میں آیا، جس کا اولین مقصد قائد تحریک کی سیکڑوں تصانیف اور مرکز سےشائع ہونے والے جملہ رسائل و جرائد، تحریکی لٹریچر، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تنظیمات سے وابستہ مختلف امور کے بابت مرکزی سیکرٹریٹ میں استعمال ہونے والی سٹیشنری کی پرنٹنگ ہے۔

ڈیزائیننگ و کمپوزنگ سے لے کر بائینڈنگ تک تمام کام یہاں پر ہوتےہیں۔ پریس جدید ترین مشینری سے لیس ہے۔ مشینوں میں سولنا، رولینڈ، روٹا، آٹومیٹک پیپر فولڈنگ مشین، پیپرکٹنگ، ڈائی کٹنگ مشین، آٹومیٹک بُک سلائی مشین، لیمینیشن مشین وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈویلپنگ اینڈ پلیٹ میکنگ کا شعبہ بھی جدید مشینری سے لیس ہے۔