تاثرات : میاں محمد نواز شریف

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 10:23، 1 مئی 2009ء از منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

1988ء ویمبلے ہال لندن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا

میں ادارہ منہاج القرآن کے بانی پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کا ذاتی عقیدت مند ہونے کے ناطے اپنی ذاتی حیثیت میں اس کانفرنس میں شرکت کر رہا ہوں۔ ادارہ منہاج القرآن نے بین الاقوامی سطح پر جو ترقی کی ہے اللہ تعالی پر پختہ ایمان اور عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ممکن نہ تھی۔ ادارہ کے بانی ڈاکٹر طاہرالقادری نے آج تک حکومت پاکستان یا حکومت کے کسی ادارے سے کسی قسم کی کوئی مدد لئے بغیر جو ترقی کی ہے وہ آج کے دور میں کسی معجزے سے کم نہیں۔ میں صرف اپنی نجی حیثیت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کانفرنس میں اتحاد امت کا یہ ایمان افروز منظر دیکھنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔