تاثرات : میاں محمد افضل حیات

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 17:17، 30 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

منہاج یونیورسٹی میں بزم منہاج کی سالانہ تقریب میں خطاب کرتے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آج ملک کی ایک عظیم تعلیمی درسگاہ کے طلباء سے مخاطب ہوں ۔ یہ وہ ادارہ ہے جو بین الاقوامی سطح پر اسلام کے اصل تشخص کو جناب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اجاگر کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن کا نیٹ ورک عالمی امن کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے عملاً کام کر رہا ہے۔ جناب ڈاکٹر طاہرالقادری کی عظیم قیادت ہمارے لئے قابل فخر ہے منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد سے متاثر ہو کر میں نے اس کی تا حیات ممبر شپ حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو اپنے عظیم مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے۔